پاک فوج کو آج کی بڑی کامیابی مل گئی ،بھارتی جاسوس کے بعد پاک فوج نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی
- Hindko News
- Dec 29, 2017
- 1 min read
راولپنڈی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والا افغان شہری گرفتار کر لیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت انٹیلی جنس ادارے کی اطلاع پر ایف سی بلوچستان نے

سانگن کے علاقے میں کارروائی کی اور اس دوران این ڈی ایس کے سہولت کار افغان شہری کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی پاک فوج نے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جس کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے
Коментарі